8 جون 2020 - 09:39
رمضان عبداللہ کی رحلت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما رمضان عبداللہ کی رحلت پر فلسطینی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اتوار کے روز اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے فلسطینی عوام اور جہادی تنظیموں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی کاز کے لیے رمضان عبداللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ رمضان عبداللہ کی زندگی جہاد و استقامت کے میدان میں آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

ڈاکٹر روحانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں رمضان عبداللہ کو صیہونی حکومت کے خلاف جد وجہد کے میدان میں صف اول کے مجاہدین میں شمار کیا اور کہا انہوں نے اپنی پوری زندگی مظلوم فلسطینی قوم اس کی امنگوں کے دفاع کے لیے وقف کردی تھی۔

342/